حکمنامے کے تحت قصبہ اننت ناگ میں ٹرانسپورٹ، ریستوراں، ہوٹلز و دیگر کئی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ لوگوں کے مجموعہ کو روکا جائے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے سکیں۔
اس سلسلے میں لوڈ اسپکرز کے ذریعہ اننت ناگ قصبہ کے گلی کوچوں اور چوراہوں پر اعلانات بھی کیے گیے اور متنبہ کیا گیا کہ سرکاری حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تاہم قصبہ کے کئی مقامات پر چند ریستوراں کھلے ہوئے تھے۔ لوگوں کی شکایت کے بعد میونسپل کونسل کے چیئرمین ہلال احمد شاہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ ریستوراں پر چھاپہ مارا اور بند کر دیا۔جس میں ضلع ہسپتال کا کینٹین بھی شامل ہے۔
تاہم ہسپتال کینٹین میں تیمارداروں کے لئے کچن کھلے رہیں گے جہاں گرم پانی اور دیگر سہولیات مہیا رہیں گی۔
ہلال احمد شاہ نے کہا کہ اس طرح کی حرکت سے وائرس پھیلنے کا خدشہ لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔