ETV Bharat / state

کوروناوائرس: اب تک صرف چار ٹیسٹ مثبت - 2465 اَفراد کو ہوم کورین ٹائین میں رکھا گیا

انتظامیہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں 3330 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے اور اب تک صرف چار معاملات مثبت پائے گئے ہیں۔

کوروناوائرس: اب تک صرف چار ٹیسٹ مثبت
کوروناوائرس: اب تک صرف چار ٹیسٹ مثبت
author img

By

Published : Mar 20, 2020, 11:07 PM IST

نوول کورونا وائرس سے متعلق روزانہ میڈیا بلیٹن کے مطابق 2465 اَفراد کو ہوم کورین ٹائین میں رکھا گیا ہے جبکہ 44 افراد ہسپتال کورین ٹائین میں ہیں۔جن 416 اَفراد کو اپنے گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے اُن میں 405 افراد نے 28 دِن کی نگرانی کی مدت پوری کی ہے۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ 186نمونے ٹیسٹنگ کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں جن میں سے178کے نمونے منفی جبکہ اب تک صرف چار معاملات کے نمونے مثبت پائے گئے اور 20مارچ 2020ءتک 3معاملات کی رپورٹیں آنا باقی تھا۔

کوروناوائرس: اب تک صرف چار ٹیسٹ مثبت
کوروناوائرس: اب تک صرف چار ٹیسٹ مثبت

بلیٹن میں نوول کورونا وائرس ( کووِڈ ۔19) کے تعلق سے عوام کی سہولیت کے لئے ہیلپ لائن نمبرات جاری کئے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے بیرون ریاست سے آنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سفری تفصیلات رضاکارانہ طور پر متعلقہ حکام کو دیں اور اگر کسی نے کووِڈ ۔19سے متاثرہ کسی ملک کا سفرکیا ہے تو اس کو چاہیے کہ وہ 14روز تک اپنے گھر میں الگ تھلگ رہے۔

ایڈوائزری میں سماجی سطح پر مناسب دوری کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گبھرائیں نہیں اورغیر ضروری سفر کو ترک کریں۔اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال سے اِجتناب کریں۔ علاوہ ازیں بھیڑ بھاڑ والے علاقوں اور بڑے بڑے اجتماعات سے دور رہے۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کے بنیادی اصولوں پر عمل کریں اور باربار صابن سے اپنے ہاتھ دھوئیں۔کھانستے یا چھنکتے وقت رومال کا استعمال کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔اگر کسی شخص کو بخار ہو ، کھانسی آتی ہو یا سانس لینے میں تکلیف محسوس ہو رہی ہو وہ جلد از جلد صحت حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرسکتا ہے۔غلط فہمیوں کو دُور کرنے کے لئے لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکار کی طرف سے جاری کی گئی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں ۔ یہ جانکاری حکومت کی طرف سے پرنٹ او رالیکٹرانِک میڈیا روزانہ میڈیا بلیٹنوں کے ذریعے جاری کی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.