کرگل میں کووڈ 19 کے ایک اور مریض کو صحتیاب ہونے کے بعد آج ہسپتال سے رخصت کیا گیا۔
اس موقع پر کووڈ 19 ہسپتال کے عملہ نے انہیں رخصت کرنے کے لیے ہسپتال کے احاطے میں جمع ہو کر انکے حوصلہ افزائی کی۔ اور انہوں نے روایتی کھاتق پہنا کر انہیں صحت یاب ہونے پر مبارک پیش کی۔
کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں نے ہسپتال کے عملہ خاص طور پر ڈاکٹرز اور نرسوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کرگل سونم چوسجور نے بتایا کہ' کرگل میں اب کورونا وائرس کا کوئی مثبت کیسں نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ' ایران سے پہنچنے والے زائرین کو بھی کرگل میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔'
کووڈ 19 ڈیڈیکئڈیٹ ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر محمد جلیل نے کہا کہ' کرگل میں آبھی کووڈ 19 کا کوئی مریض نہیں ہے اور ایران سے آئے زاہرین میں سے اگر کسی کو بھی کورونا وائرس سے متاثر پایا جائے گا تو انہیں کووڈ 19 ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لداخ میں کورونا وائرس کے 18 مثبت کیسز سامنے آئے تھے اور ان میں سے اب تک 15 صحتیاب ہوچکے ہیں۔