وادی کشمیر میں کوروناوائرس کے مثبت معاملات میں بڑھتی تیزی کے پیش نظر کئی علاقوں کو ریڈ اور بفر زون قرار دیا گیا ہے۔
اس دوران مقامی لوگوں نے نٹی پورہ علاقے سے جڑنے والے تمام راستے اور ناکے سیل کردیے ہیں جبکہ سڑکوں کو تار اور کھمبوں سے پوری طرح سے بند کر دیا گیا تاکہ لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہو۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سرینگر کے نٹی پورہ علاقے سے کووڈ 19 کے لیے مثبت پائے گئے دو بچوں کے ٹیسٹ منفی پائے گئے اور انہیں ہسپتال سے رخصت کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ دونوں چھوٹی بہنیں نٹی پورہ علاقے کے رہنے والی ہیں اور گزشتہ ماہ ان کو کورونا وائرس کے لیے مثبت پایا گیا تھا۔ سعودی عرب کی سفری تاریخ رکھنے والے اپنے دادا کے ساتھ رابطے میں آنے کے بعد ان دونوں بہنوں کا کوروناوائرس کا ٹیست مثبت آیا تھا۔