عوامی نمائندوں کے مطابق وہ ضلع اور دیہی سطح پر عوام کی خدمت کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ' عوام کو کوروناوائرس کے خطرات اور پھیلاؤ سے متعلق بیداری کرنا انکا اولین فرض ہے اور انہیں احتیاطی تدابیر اُٹھانے کی جانکاری دی جا رہی ہے۔'
اس موقع پر بی جے پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدہداران شامل تھے جن میں پہلو، ڈی ایچ پورہ، دیوسر، قابل ذکر ہیں۔
واضح رہے کہ کوروناائرس وبا نے دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی دستک دی ہے۔ جموں وکشمیر میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 27 ہوگئی جن میں سے وادی کشمیر سے 21 اور جموں خطے سے 6 رپورٹ ہوئے ہیں۔