دالی ادھیناپور سے جو مزدور محکمہ دیہی ترقی سے وابستہ ہیں وہ پہلے مفلسی اور غربت کے شکار تھے اب کووڈ 19 کی صورتحال سے یہ مزید مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اِن تمام مزدوروں نے محکمہ دیہی ترقی کے تعمیر و ترقی کے کام انجام دیئے ہیں لیکن اُن کی اجرت ابھی تک واگزار نہیں کی گئی ہیں ۔
اگر چہ محکمہ کے ملازمین نے ان کی ادائیگی بھی کی ہے وہ صرف اپنے منظور نظر لوگوں کی کی ہے جبکہ دیگر مزدوروں کو رقومات کی پوری ادائیگی سے محروم رکھا گیا ہے جس پر انہیں محکمہ کے تہیں سخت ناراضگی ہے ۔
اس حوالے سے ای سی ڈی ڈوڈہ پریم سنگھ نے کہا کہ جاب کارڈ ہولڈرس کی نصف اجرت ابھی بقایا ہے اور پوری رقومات کی ادائیگی کے لئے ایف.ٹی او آن لائن کر دئیے گئے ہیں جیسے ہی فنڈس دستیاب ہو گئی فوراً اجرتیں جاب کارڈ ہولڈرس کے کھاتوں میں جمع ہو جائیں گی۔