ETV Bharat / state

کشمیر: لاک ڈاؤن میں سختی، گھروں میں رہنے کی اپیل - کشمیر میں دوبارہ سے لاک ڈاؤن

لاک ڈاؤن کے دوران ضروری خدمات فراہم کرنے والے افراد اور عالمی وبا کے خلاف کام کرنے والے ملازمین کو اجرا کیے گئے پاسس اور ٹو کن کے ذریعے سڑکوں پر چلنے کی اجازت ہوگی۔

کشمیر: لاک ڈاؤن میں سختی، گھروں میں رہنے کی اپیل

author img

By

Published : Jul 23, 2020, 11:00 AM IST

جموں و کشمیر میں عالمی وبا کرونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے پیش نظر انتظامیہ نے صوبے کشمیر کے دس میں سے نو اضلاع میں دوبارہ سے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

کشمیر: لاک ڈاؤن میں سختی، گھروں میں رہنے کی اپیل

گزشتہ روز جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق " ضلع بانڈی پورہ کو چھوڑ کر کشمیر صوبے کے تمام اضلاع میں عالمی وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور یہ لاک ڈاؤن راواں مہینے کی 28 تاریخ شام 6 بجے تک برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وادی کشمیر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

اس کے مزید کہا گیا ہے کہ " لاک ڈاؤن کے دوران عوام اپنے گھر میں ہی محدود رہیں اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے افراد اور عالمی وبا کے خلا ف کام کرنے والے ملازمین کو اجرا کیے گئے پاسس اور ٹو کن کے ذریعے سڑکوں پر چلنے کی اجازت ہوگی۔

وہیں سرکاری ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران دفاتر میں 30 فیصد حاضری برقرار رکھیں اور دیگر ملازمین اپنے گھروں میں ہی محدود رہ کر اپنا کام انجام دیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا کے 453 نئے پازیٹیو کیسز

شہر سرینگر کی بات کریں تو یہاں گزشتہ شام سے ہی لوگوں کو اپنے گھروں میں محدود رہنے کی اعلانات کیے جارہے تھے اور صبح سے شہر میں ہر جگہ حفاظتی عملے کی تعیناتی میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق پولیس نے جگہ جگہ عوام کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لئے بیریکیٹ اور خاردار تاریں نصب کی ہیں اور ہر آنے جانے والی گاڑی کو روک کر انہیں واپس اپنے گھروں میں محفوظ رہنے کے لئے کہاں جا رہا ہے۔

ان بیریکیٹ اور خاردار تاروں کی وجہ سے کئی مقامات پر پولیس اہلکاروں اور عوام کے درمیان بحث بھی ہوئی جس وجہ سے ٹریفک جام بھی دیکھا گیا۔تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سب اقدامات وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں اور انہیں امید ہے کی عوام ان کے ساتھ ایک بار پھر بھرپور تعاون کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں اس وقت عالمی وبا کے 6540 فعال معاملے ہیں جن میں سے 5200 صوبہ کشمیر میں ہے اور سرینگر شہر کوویڈ کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ وہیں ابھی تک اس وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 263 پہنچ گئی ہے جن میں سے243 کشمیر میں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز عالمی وبا کے پیش نظر انتظامیہ نے سالانہ امرناتھ یاترا کو منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.