ETV Bharat / state

کوروناوائرس: کرگل میں سرکاری ملازمین کی چھٹی منسوخ - ضلعی مجسٹریٹ و ڈپٹی کمشنر کرگل بصیر الحق چوہدری نے آج ایک حکم جاری

کورونا وائرس وباؤ سے موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ و ڈپٹی کمشنر کرگل بصیر الحق چودھری نے آج ایک حکم جاری کیا ہے۔

کوروناوائرس: کرگل میں سرکاری ملازمین کی چھٹی منسوخ

author img

By

Published : Mar 17, 2020, 9:01 PM IST

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران اور اہلکاروں کو طبی بنیادوں پر منظور شدہ چھٹی کے علاوہ کسی بھی قسم کی چھٹی، بچوں کی دیکھ بھال کی چھٹی یا مطالعہ کے مقاصد کے لیے چھٹی فوری طور پر منسوخ کی جائے گی۔

کوروناوائرس: کرگل میں سرکاری ملازمین کی چھٹی منسوخ
کوروناوائرس: کرگل میں سرکاری ملازمین کی چھٹی منسوخ

حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ افسران اور اہلکار اپنے متعلقہ ہیڈ کوارٹر میں تعینات رہیں گے۔ سانکو سب ڈویژن کے افسران و اہلکاروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ایس ڈی ایم سانکو رپورٹ کریں۔۔

حکمنامہ کے مطابق کہا ہے کہ نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مرکز کے زیر انتظام لداخ میں تین اور مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس سے لداخ میں اس وائرس کے متاثرین کی تعداد 6 ہوئی ہے۔

لداخ میں پہلے ہی تین مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں تاہم حکام کے مطابق یہ دونوں مریض روبہ صحت ہو رہے ہیں۔یہ تینوں مریض چھو چھٹ گونمہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں جو ماہ گزشتہ ایران سے لوٹے ہیں۔ حکام نے اس گاؤں کو سیل کر دیا ہے اور لوگوں کو تمام تر ضروری اسباب مہیا کیے جارے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.