مرکزی علاقے جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے نے صحت سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے اور یکم جنوری سے چین یا جنوب مشرقی ایشیاء جانے والے افراد کو وائرس کے علامات کی جانچ کرنے کو کہا ہے۔
واضح رہے کہ غزشتہ روز چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے محکمہ صحت سے اپیل کی کہ وہ ہائی الرٹ رہیں اور ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ اور ہوائی اڈے کے افسران کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کریں تاکہ کورونا وائرس کے کسی بھی معاملے سے نمٹا جاسکے۔
چیف سکریٹری نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ وائرس اور اس کے علامات سے متعلق لوگوں کو آگاہ کریں۔