جہاں لاک ڈاون کے دوران محکمہ صحت اور سکیورٹی ایجنسیز عوام کو مہلک کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش میں پیش پیش ہیں۔ وہیں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کا امور صارفین و عوامی تقسیم کاری محکمہ ہر گھر تک راشن پہنچانے میں مصروف ہے۔
اس سلسلے میں ضلع میں اب تک چھ ہزار کونٹل راشن تقسیم کیا گیا اور محکمہ کا خیال ہے کہ اگلے چند روز میں مزید پانچ ہزار کوئنٹل تقسیم کئے جائیں گے تاکہ ہر گھر تک راشن کی فراہمی ممکن ہوپائے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جن افراد کے پاس راشن کارڈ نہیں ہیں، تھوڑی سی چھان بین اور ترجیہی بنیادوں پر ان میں بھی راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔