مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے جموں صوبہ میں آج کورونا وائرس وبا کی وجہ سے سبھی مذہبی مقامات پر لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ وہی جموں کشمیر کا تاریخی مندر رگوناتھ مندر بھی زائرین کے لیے بند کیا گیا۔
خطہ جموں میں ابھی تک کورونا وائرس کے تین معاملے مثبت سامنے آئے ہیں، جبکہ لداخ میں 8 کیسز مثبت پائے گیے ہیں۔
بتا دیں کہ مہلک کورونا وائرس نے کشمیر میں دستک دی ہے۔ بدھ کے روز کورونا وائرس کا پہلا مثبت کیس سامنے آگیا۔ متاثرہ کا تعلق سرینگر کے خانیار سے ہے جو 16 مارچ کو غیر ملکی سفر سے واپس لوٹے تھے۔
رگوناتھ مندر انتطامیہ نے کہا کہ لوگوں کی حفاظت اور انتظامیہ کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اُٹھایا گیا ہے۔