ETV Bharat / state

کوروناوائرس: غیر سرکاری تنظیموں میں باڈی پروٹیکشن کٹس تقسیم - کوروناوائرس کے پیش نظر ملک میں نافذ لاک ڈاؤن

کوروناوائرس کے پیش نظر ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیمیں اور کئی دیگر افراد رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

غیر سرکاری تنظیموں میں باڈی پروٹیکشن کٹس تقسیم

author img

By

Published : Apr 14, 2020, 5:26 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ترقیاتی کمشنر ناظم زنی خان نے ضلع میں کوروناوائرس کو روکنے کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے غیر سرکاری تنظیموں اور فرنٹ لائن پرکام کررہے کارکنوں میں باڈی پروٹیکشن کٹس تقسیم کئے۔

غیر سرکاری تنظیموں میں باڈی پروٹیکشن کٹس تقسیم

رامبن ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ' انتظامیہ نے ضلع کے دیہی ترقی محکموں کے علاقوں میں صفائی مہم کو تیز کرنے کے علاوہ محکمہ صحت کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ ضابطو ں کے اصولوں پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ ' ضلع انتظامیہ نے محکمہ دیہی ترقی اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن کے فرنٹ لائن کارکنوں کے ذریعے ضلع کی تمام پنچایتوں میں ماسکس کی تقسیم میں تیزی لائی اور کسی بھی فرد کو بغیر ماسک عوامی مقامات پر آنے کی اجازت نہیں ہے ۔'

کووڈ ۔19 مہلک بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عوامی مقامات، ہسپتالوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے قرنطین میں رہنے والے مریضوں کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی جو ان کے اہلہ خانہ کی بھلائی کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو محنت، لگن اور ایمانداری سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.