ETV Bharat / state

بڈگام میں پولیس اہلکار کورونا وائرس سے متاثر - ڈگام کے رٹھسن گاؤں میں آج کوروناوائرس کا پہلا مثبت کیس سامنے آیا

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے رٹھسن گاؤں میں آج کوروناوائرس کا پہلا مثبت کیس سامنے آیا ہے اور وہ شخص پیشہ سے پولیس اہلکار ہے۔

بڈگام میں پولیس اہلکار کورونا سے متاثر
بڈگام میں پولیس اہلکار کورونا سے متاثر
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 5:54 PM IST

اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص تبلیغی جماعت کے ساتھ رابطے میں آنے کے بعد کورونا سےمتاثر پایا گیا ہے۔

چیف میڈیکل افسر بڈگام ڈاکٹر نذیر احمد نے اس بات کا انکشاف کیا کہ' یہ ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے سے پہلا کوؤڈ-19 مثبت کیس ہےاور ہم نے فوری طور پر رٹھس گاؤں میں ایک طبی عملہ بیجھا ہے اور ساتھ ہی میونسپل کمیٹی بیروہ کو بھی مذکورہ شخص کے گھر کی فومیگیشن اور سینیٹائزیشن کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سی ایم او بڈگام اور ایس ڈی ایم بیروہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ' وہ لاک ڈاؤن کا سختی سے عمل کریں اور کہا کہ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ' لوگ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور نہ افواہ پھیلائے بلکہ اپنے گھروں میں ہی رہے اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.