اس دوران نوجوانوں نے پورے ہسپتال میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا۔ ہسپتال کے اندرون اور بیرون دیواروں، بیت الخلاء اور فرش کو دھو ڈالا تاکہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور روزانہ یہاں آنے والے تیمارداروں و طبی عملہ اور ڈاکٹروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
رضاکاروں نے ہسپتال کے احاطے کے مختلف جگہوں اور اُس میں موجود ڈرینوں (نالیوں) کی بھی دواپاشی کی۔
مقامی لوگوں اور ہسپتال انتظامیہ نے نوجوانوں کے اس قدم کی سراہنا کی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اس طرح کی پہل کافی سود مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ہم سب کو کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لئے ایک دوسرے کی مدد کرنا چاہئے اور لوگوں سے طبی محکمہ و انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی۔