جمیعت العلماء اثناء عشریہ کرگل کے زیلی شاخ الرضاء ہیلتھ کیر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کرگل سے تعلق رکھنے والے ملک کے مختلف حصوں میں تعینات سی آر پی ایف جوانوں کی جانب سے آج صدر جمیعت العلماء حجتہ الاسلام شیخ ناظرالمہدی محمدی کے دفتر میں ان سے ملاقات کی اور جوانوں کی طرف سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے کا چیک انہیں عطیہ کیا۔
اس دوران صدر جمیعت العلماء شیخ ناظر المہدی محمدی نے جوانوں کے اس جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ' ہمارے یہ جوان کرگل سے باہر رہتے ہوئے بھی لوگوں کی مشکلات اور تکالیف سے آشنا ہیں اور جو عطیہ آج انکی طرف سے دیا گیا ہے در اصل یہ ایک صدقہ جاریہ ہے جسکا اجر انسان کی موت کے بعد بھی جاری و ساری رہتا ہے۔'
شیخ ناظر المہدی نے مزید کہا کہ ابھی تک جمیعت العلماء اثناء عشریہ کی جانب سے آٹھ سو سے بھی زائد افراد میں راشن تقسیم کیا گیا ہے جس کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔
اس دوران انہوں نے مزید کہا کہ' جوانان اثناء عشریہ اور الرضاء کی جانب سے بھی مختلف جہتوں میں کورونا کے خلاف جنگ جاری ہے جس میں ضلع انتظامیہ کو ضروری سازوسامان کی فراہمی ہو یا پھر رضا کارانہ طور پر کورنٹائن سنٹر ز میں خدمات انجام دینا ہو۔
شیخ ناظر مہدی نے مزید کہا کہ الرضاء ہیلتھ کیر کی جانب سے کرگل میں درماندہ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والےسینکڑوں مریضوں کو بھی انکے گاوں تک پہنچا نے کیلئے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کیا ہے۔