مرکز کے زیر انتظام لداخ میں آج مزید 31 نمونے کوروناوائرس کے لیے منفی پائے گئے جن میں سے ایک شخص کا تعلق ضلع لیہہ اور دیگر تیس کا کرگل سے ہیں۔
اس بات کی جانکاری کمشنر سیکرٹری لداخ رگزن سمفیل نےایک پریس کانفرنس کے دوران دی۔
رگزن سمفیل نے کہا کہ ' زوجیلا صرف ضروری اشیاء خوردنی کے گاڑیوں کے لئے کھول دی جائے گی اور تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سفر کرنے سے قاصر رہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ لداخ میں کورونا وائرس کے کل معاملات کی تعداد 15 ہیں جن میں سے گیارہ افراد صحتیاب ہو چکے ہے جبکہ چار مثبت کیسز والے افراد زیرعلاج ہیں۔