ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا متاثرین کی تعداد 184 ہو گئی

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے محکمہ صحت نے اس مہلک بیماری سے نمٹنے کے لیے ریڈ اور بفر زون بنا کر کلسٹرز پر قابو پانے کی حکمت عملی نافذ کردی ہے۔

coronavirus: 24 more positive cases reported in jammu and kashmir, toll reaches to 184
جموں و کشمیر: کورونا متاثرین کی تعداد 184 ہو گئی
author img

By

Published : Apr 9, 2020, 5:06 PM IST

Updated : Apr 9, 2020, 8:46 PM IST

جموں و کشمیر میں آج کوروناوائرس کے مزید 24 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب جموں و کشمیر میں معاملات کی کل تعداد 184 ہوگئی۔

گذشتہ روز جموں کے ادھم پور سے تعلق رکھنے والی ایک بزرگ خاتون کوروناوائرس سے ہوئے عارضوں کے سبب انتقال کر گئی۔ یہ جموں و کشمیر میں اس قسم کی چوتھی موت تھی۔

آج جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے مزید مثبت کیسز کی جانکاری دی۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا: 'کشمیر میں مزید 24 مثبت معاملے سامنے ائے ہیں جس کے بعد مثبت معاملات کی کُل تعداد 184 ہو گئی۔ ان میں سے 152 کیسز کشمیر میں ہیں جبکہ 32 جموں صوبے میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا سبھی 24 مثبت کیسز کورونا متاثرین کے رابطے میں ائے تھے۔'

coronavirus: 24 more positive cases reported in jammu and kashmir, toll reaches to 184
کوروناوائرس: کشمیر میں مزید 24 کیسز مثبت، کل تعداد 184

سرکاری عہدیداروں کے مطابق مرکزی علاقے میں کم سے کم 43798 مسافروں اور مشتبہ معاملات سے وابستہ افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سےکم از کم 8157 افراد کو ہوم قرنطین میں، 478 ہسپتال قرنطین، 174 اسپتال آئیسولیشن اور 25975 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اب تک تقریبا 9010 افراد نے اپنی 28 دن کی نگرانی کی مدت مکمل کی ہے۔

انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے کہا کہ 'اب تک 2649 نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 2465 نمونے منفی قرار دیئے گئے ہیں جبکہ 184 نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔ کم از کم 174 کیسز کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ سرگرم ہیں۔'

coronavirus: 24 more positive cases reported in jammu and kashmir, toll reaches to 184
جموں و کشمیر: کورونا متاثرین کی تعداد 184 ہو گئی

چونکہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے محکمہ صحت نے اس مہلک بیماری سے نمٹنے کے لیے ریڈ اور بفر زون بنا کر کلسٹرز پر قابو پانے کی حکمت عملی نافذ کردی ہے۔

حکام نے ان علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں اور آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والے کو ایک ماہ کے لئے جیل میں بند کیا جاسکتا ہے۔کشمیر میں ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز کے خصوصی ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر قاضی ہارون کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 مثبت معاملات میں حالیہ اضافے کی وجہ وسیع رابطوں کی کھوج، کنٹینمنٹ زونز میں سرگرم معاملات کی تلاشی اور جانچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم تمام مشتبہ افراد اور اعلیٰ رسک رابطوں کے نمونے اکٹھا کررہے ہیں۔ ہم بڑے پیمانے پر سماجی دوری کو نافذ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔'

  • کل کیسز ۔ 184
  • موت ۔ 4
  • صحتیاب ۔ 6
  • سرگرم کیسز۔ 174
  • کشمیر ۔ 152
  • جموں ۔ 32

Last Updated : Apr 9, 2020, 8:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.