اس طرح اب جموں وکشمیر میں مثبت معاملات کی کل تعداد 75 تک پہنچ گئی ہے۔
انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے جموں میں پریس کانفرنس منعقد کی جس دوران انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے 75 مثبت معاملات میں سے 70 سرگرم ہیں، تین مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور دو کی موت واقع ہوئی ہے۔۔
روہت کنسل نے کہا کہ ' مثبت معاملات میں سے54 کا تعلق کشمیر اور16 کا تعلق جموں صوبے سے ہیں۔'
انہوں نے مزید کہا گیا ہے کہ کشمیر میں کووڈ۔19 کا جوپہلا معاملہ سامنے آیا تھا وہ مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوئی ہے اور اُس کو ہسپتال سے رخصت کیا گیا ہے۔اب تک 22993 ایسے اَفراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ' پورے ملک میں جموں و کشمیر واحد ایسی یونین ٹریٹری ہیں جہاں پر کوروناوائرس کا ٹیسٹ ہوتا ہیں اور تیزی سے ہم ان لوگوں تک پہنچتے ہیں جنہوں نے بیرون ملک یا بیرون ریاست کا سفر کیا ہیں ان کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔'
جموں و کشمیر قومی شاہراہ کا ذکر کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ' کل تک 800 سو اشیاء خوردنی سے بھری ہوئی مال بردار گاڑیوں کو سرینگر جانے کےلئے اجازت دی گئی جبکہ ضروری اجناس سے بھری ہوئی 5000 گاڈیاں جموں کشمیر کی سرحد میں ہیں جو کہ پنجاب سرحد سے جموں کشمیر وارد ہوئی ہیں ۔
انہوں کہا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں جموں کشمیر کے باشندوں کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کی جبکہ ریزڈیسنل کمشنر دہلی سمیت متعد افسران کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ بیرون ریاست میں جموں کشمیر کے باشندوں کے ساتھ رابطے میں رہیے تاکہ ان کو مشکلاتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔'
روہت کنسل نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پُر امن رہے اور گبھرائیں نہ کیوں کہ جموں وکشمیر میں کووڈ ۔19 کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس عمل کی اعلیٰ سطح پر نگرانی کی جارہی ہے۔حکومت نے رابطے والے افراد کو ڈھونڈنے اور ٹیسٹنگ میں تیزی لانے کے لئے ایک بڑی مہم شروع کی ہے اور اس وجہ مثبت سے معاملات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور سماجی دوری کو برقرار رکھیں۔