ETV Bharat / state

انڈین ملٹری اکیڈمی پاسنگ آؤٹ پریڈ پر کورونا کا اثر

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 6:08 PM IST

لیفٹیننٹ روہت کمار کے اہل خانہ گزشتہ ایک سال سے اس بار کے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کرنے کا انتظار کر رہے تھے لیکن وہ کورونا کی وجہ سے پریڈ میں شامل نہیں ہو سکے۔

انڈین ملٹری اکیڈمی پاسنگ آؤٹ پریڈ پر کورونا کا اثر
انڈین ملٹری اکیڈمی پاسنگ آؤٹ پریڈ پر کورونا کا اثر

سامبا: انڈین ملٹری اکیڈمی میں منعقد ہونے والے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا آج انعقاد کیا گیا ۔ اس پریڈ میں شامل ہونے والے لوگوں کے لئے یہ لمحہ کافی حیرت انگیز ہوتا ہے، جب والدین اپنے ہاتھوں سے اپنے بچے کے کندھے پر ستارہ سجاتے ہیں۔ لیکن اس بار کورونا کا اثر ان خاص لمحو ں پر بھی پڑا ہے۔

اس دوران لیفٹیننٹ روہت کمار کے اہل خانہ گزشتہ ایک سال سے اس بار کے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کرنے کا انتظار کر رہے تھے لیکن وہ کورونا کی وجہ سے پریڈ میں شامل نہیں ہو سکے، فوج کے ریٹائرڈ صوبیدار میجر ناکے رام اور ان کی اہلیہ وجے لکشمی بھی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں جانے سے محروم رہے لیکن اس کے باوجود ان کے گھر میں جشن کا ماحول تھا ۔

انڈین ملٹری اکیڈمی پاسنگ آؤٹ پریڈ پر کورونا کا اثر۔ویڈیو

سامبا ضلع کے گھگوال بلاک کے ہرساتھ گاؤں کے رہائشی ریٹائرڈ صوبیدار میجر ناکے رام کا چھوٹا بیٹا روہت کمار آج پاس آؤٹ ہو کر لیفٹیننٹ کے عہدے پر فائز ہونے جا رہا ہے ۔ پچھلے تین ماہ سے کورونا انفیکشن کی وجہ سے ملک میں جو صورتحال برقرار ہے اس نے والدین کے توقعات پر پانی پھیر دیا ہے۔ اس موقع پر روہت کے اہل خانہ میں مایوسی تھی کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے یادگار لمحات کچھ ہی دور پر منعقد ہیں لیکن ہم اس سے محروم ہیں۔

اس موقع پر والد ناکے رام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی کامیابی سے خوش ہیں۔ اس پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ والد کے بعد اب بیٹا بھی ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے جارہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیٹا جب ملٹری یونٹ سے چھٹی لے کر گھر آئے گا تو وہ یقینا اپنے بیٹے کے کاندھے پر ستارے لگائیں گے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.