ETV Bharat / state

اننت ناگ: 14 پولیس اہلکار کورونا کے شکار

author img

By

Published : May 17, 2020, 8:39 PM IST

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ سے 14 پولیس اہلکاروں کی کورونا وائرس میں تشخیص ہوئی ہے جس کی وجہ سے تعینات پولیس عملے میں شدید تشوہش پیدا ہوئی ہے-

کورونا وائرس : کشمیر میں 14 پولیس اہلکار کی تشخیص

سرینگر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ترجمان ڈاکٹر سلیم خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اننت ناگ ضلع سے 14 پولیس اہلکاروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے-

یہ تمام اہلکار ضلع اننت ناگ میں تعینات ہیں- اس سے قبل گزشتہ دنوں ضلع میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں پانچ پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے تھے-

ماہ اپریل میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ سے تین پولیس اہلکار مثبت پائے گئے تھے-

غور طلب ہے کہ لاک ڈاؤن کے نفاز کیلئے جموں و کشمیر میں پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات ہیں جس کی وجہ سے کئی اہلکاروں کے مطابق انہیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے میں کوتاہی بھی ہورہی ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.