جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ولر ہامہ پہلگام میں فوج اور پولیس کی جانب سے تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج علی الصبح ولرہامہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے مذکورہ علاقہ میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور گھر گھر تلاشی کارروائی جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔