جنوبی کشمیر کے ترال قصبے کے شالہ درمن نامی گاؤں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم جاری ہے۔
اطلاعات کے مطبق عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے ترال کے شالہ درمن نامی گاؤں کو محاصرے میں لیا ہے اور گھر گھر تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا۔
ذرائع کے مطابق اس سرچ آپریشن میں ایس او جی ترال، سی آر پی ایف 180 بٹالین اور 42 آر آر نے مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔ اس دوران گاؤں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔