انہوں نے اس علاقے میں موجود پازیٹیو کیسز کے ابتدائی رابطے میں آئے ہوئے کئی افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایت دی۔
اس کے علاوہ تمام افسران نے لاک ڈاون کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں چند روز قبل پہلی بار چند پازیٹیو کیسسز سامنے آئے تھے جس کے باعث انتظامیہ ابتدا میں ہی اس مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔