ETV Bharat / state

محکمہ دیہی ترقی کے عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج - tral news

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں اپنے مطلبات کو لیکر محکمہ دیہی ترقی میں کام کر رہے منریگا ملازمین نے مقامی دفتر کے احاطے میں ایک خاموش احتجاج کر کے اپنی بات حکام تک پہنچانے کی کوشش کی۔

محکمہ دہی ترقی کے عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج

author img

By

Published : Aug 18, 2020, 5:38 PM IST

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی برسوں کے دوران محکمہ دیہی ترقی میں کام کر رہے ان عارضی ملازمین نے بلاک آفس ترال میں جمع ہو کر ایک احتجاج کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو وہ احتجاج میں شدت لائیں گے۔

محکمہ دیہی ترقی کے عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج

ایک احتجاجی ملازم معراج الدین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ دیہی ترقی میں وہ دیگر ملازمین کے ساتھ گزشتہ دس برسوں سے کام کر رہے ہیں اور پڑھے لکھے ہونے کے ساتھ ساتھ محکمے کو انھوں نے خون سے سینچا ہے لیکن اب محکمہ انکو مستقل کرنے میں لیت ولعل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

ایک اور ملازم نے بتایا کہ ہماری یونین نے تین روزہ کام چھوڑو ہڑتال کی کال دی ہے اور ہم بحیثیت کارکن اس تحریک میں برابر شریک ہیں۔

احتجاجی ملازمین نے مطالبہ کیا انھیں دیہی ترقی محکمے میں مستقل کیا جائے اور ان کے ساتھ انصاف کا معاملہ کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.