ETV Bharat / state

'ٹیسٹنگ کے عمل میں استحکام لانے کی ضرورت' - جموں وکشمیر کی خبر

فائنانشل کمشنر نے کہا کہ مختلف مریضوں کے نمونوں کے جانچ کے عمل میں تیزی لائی جانی چاہیئے تاکہ صورتحال واضح ہوسکے۔

contact tracing and testing needs to be improved: Atul Dolu
کورونا وائرس: 'ٹیسٹنگ کے عمل میں استحکام لانے کی ضرورت'
author img

By

Published : Apr 8, 2020, 11:01 AM IST

جموں وکشمیر صحت وطبی تعلیم محکمہ کے فائنانشل کمشنر اتل ڈولو نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ٹیسٹ کرنے کے عمل میں مزید استحکام لانے اور لیبارٹریوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی پر زور دیا ہے۔

کورونا وائرس: 'ٹیسٹنگ کے عمل میں استحکام لانے کی ضرورت'

اُنہوں نے جموں وکشمیر میں کووِڈ۔19کے لئے مخصوص رکھے گئے ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات میں مزید بہتری لانے کی ہدایت دی ہے تاکہ مریضوں کو لیول ۔3 کا علاج و معالجہ دستیاب رکھا جاسکے۔

انہوں نے یہ ہدایات آج جموں سول سیکریٹریٹ میں منعقد ہ ایک میٹنگ کے دوران دیں جو کووِڈ۔19 سے نمٹنے کے لئے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی تھی۔

contact tracing and testing needs to be improved: Atul Dolu
کورونا وائرس: 'ٹیسٹنگ کے عمل میں استحکام لانے کی ضرورت'

فائنانشل کمشنر نے کہا کہ مختلف مریضوں کے نمونوں کے جانچ کے عمل میں تیزی لائی جانی چاہیئے تاکہ صورتحال واضح ہوسکے۔

ٹریشری کیئر ہسپتالوں پر مریضوں کا دباﺅ کم کرنے کے لئے انہوں نے کہا کہ لیول۔2 ہسپتالوں کو لیول ۔3 لے جانے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ لیول ۔3 ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹر، آئی سی یو ٹیم، وینٹلیٹر اور دیگر سازو سامان دِن رات دستیاب رہتا ہے۔

فائنانشل کمشنر کو بتایا گیا کہ ٹیسٹنگ کی گنجائش میں بہتر ی لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس مہینے کے آخر تک اس عمل میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ انہیں بتایا گیا کہ کشمیر یونیورسٹی کے حکام آر ٹی پی سی آر فراہم کر رہی ہے۔

انہیں مزید بتایا گیا کہ کشمیر یونیورسٹی اور سکاسٹ کشمیر نے بالترتیب دس اور چار اہلکار فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس سے ٹیسٹنگ کے عمل میں مزید استحکام آئے گا۔ نئے میڈیکل کالجوں کے ڈائریکٹر کاڈی نیشن ڈاکٹر یشپال شرما نے ہسپتالوں کی تیاریوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

اُنہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 16 ہسپتالوں کو کووِڈ ۔19 کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں پانچ سرکاری اور تین نجی ہسپتالوں میں آئیسولیشن سہولیات قائم کی گئی ہیں جبکہ کشمیر صوبے میں 11 سرکاری ہسپتالوں میں آئیسولیشن کی سہولیات دستیاب ہیں جبکہ اس مقصد کے لئے 15 پرائیویٹ نرسنگ ہوموں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

میٹنگ میں ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن، جی ایم سی جموں کے پرنسپل، سی آر پی ایف ہسپتال بنتلاب جموں کے کمانڈنٹ اور دیگر افسران موجود تھے۔

ڈائریکٹر سکمز کے علاوہ سری نگر، اننت ناگ، بارہمولہ، راجوری، ڈوڈہ اور کٹھوعہ کے میڈیکل کالجوں کے پرنسپلوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔

ایک علاحدہ میٹنگ میں فائنانشل کمشنر نے کورونا سے متاثرہ افراد کے رابطے میں آئے دیگر لوگوں کی شناخت کے عمل میں تیزی لانے پر زو ردیا۔ اُنہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اپنے اضلاع میں نگرانی کے عمل میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دی۔فائنانشل کمشنر نے ہدایت دی کہ اس عمل میں کوئی بھی کوتاہی نہیں برتی جانی چاہیئے اور رابطے میں آئے تمام اَفراد کو کورنٹین میں رکھا جانا چاہیئے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.