وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن انتخابی حلقے کے بی جے پی کے صدر ریاض احمد لون نے پارٹی سے استعفی دے دیا۔

انہوں نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا کے ذریعہ پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ' ایسے تو میں نے کسی بھی شخص کو کوئی دُکھ نہیں پہنچایا ہے لیکن اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو مجھے معاف کیا جائے۔'
اُنہوں نے مزید لکھا کہ آج سے میرا بی جے پی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں
قاضی گنڈ میں سرپنچ نے استعفیٰ دیا
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی ضلع کے کئی لیڈر و ورکروں نے بی جے پی سے استعفیٰ دے کر عوام سے معافی مانگی ہے۔
ادھر انتظامیہ نے سیاسی کارکنوں، پنچایتی و بلدیاتی ممبران کو معقول سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے اقدامات شروع کئے ہیں۔ بیشتر ورکرز کو فورسز کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کسی بھی حملے سے بچنے کیلئے احتیاطی اقدامات عملانے پر زور دیا گیا ہے۔