جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف کانگریس کے سینئر رہنما سمت مگوترا کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس دوران کانگریس کارکنان نے ادھمپور قومی شاہراہ کو بند کرنے کی کوشش کی، لیکن موقع پر پہنچی انتطامیہ نے کانگریس کارکنان کو قومی شاہراہ پر جانے سے روک دیا، پولیس اور کانگریس کارکنان کے درمیان کچھ دیر دھکا مکی بھی ہوئی۔
اس ضمن میں سمت مگوترا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'گذشتہ دو ماہ سے مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول، ڈیزل کے علاوہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے، جس سے مہنگائی آسمان چھورہی ہے، عام لوگوں کو اپنا گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے۔
ملک میں حکومت کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے، لیکن حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:
- موتیہاری: مہنگائی کے خلاف کانگریس کارکنان کا احتجاج
انہوں نے کہا کہ آج ہم مہنگائی کے خلاف قومی شاہراہ بند کرنے جارہے تھے، تاہم پولیس نے ہمیں زبردستی روک لیا، لیکن میں حکومت کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ مہنگائی میں جب تک کمی نہیں آتی، ہم اپنے کارکنوں کے ساتھ مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرے کرتے رہیں گے۔