ETV Bharat / state

ریل سروس معطل، کانگریس کا بانیہال میں احتجاج - ریل سروس معطل

بانیہال سے بارہمولہ تک چلنے والی ریل سروس کے قریب ایک سال سے بند رہنے کی وجہ سے مسافروں میں غم وغصے کی لہر پائی جا رہی ہے۔

ریل سروس معطل، کانگریس کا بانیہال میں احتجاج

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 5:34 PM IST

اگرچہ ملک کے دیگر تمام چھوٹے بڑے شہروں اور ریاستوں کے درمیان ریل خدمات بحال ہوئی ہے لیکن جموں و کشمیر میں چلنے والی ریل سروس ہنوز بند ہے۔

ریل سروس معطل، کانگریس کا بانیہال میں احتجاج

بانیہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل سروس گزشتہ ایک سال سے مکمل طور پر بند ہے۔

بانیہال سے بارہمولہ تک چلنے والی ریل سروس قریب ایک سال سے بند رہنے کے باعث مسافروں میں غم وغصے کی لہر پائی جا رہی ہے۔

وہیں آج کانگریس نے دکانداروں، تاجروں اور مقامی لوگوں کے ساتھ احتجاج کیا۔

ریل خدمات معطل رہنے کے نتیجے میں جنوب و شمال کے مسافروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریل خدمات کو دوبارہ جلد از جلد بحال کیا جائے۔

ادھر محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے کووڈ 19 سے متعلق ایس او پیز جاری کرنے کے بعد سے ہی ریل سروس کو دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔

اس بابت کانگریس کے سابق وزیر اور سابق ایم ایل اے وقار رسول نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر ٹرین سروس کو بحال نہ کیا گیا تو ہم جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر اترنے کے لیے مجبور ہو جائیں گے۔'

مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ 'ہمیں بہت نقصانات اٹھانے پڑ رہے ہیں مسافروں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'

مسافروں نے کہا کہ 'ریل سروس نہ ہونے کی وجہ سے آج بانیہال سے سرینگر تک جانے کے لیے 500 روپے کرایہ وصول کیا جاتا ہے جبکہ ریل گاڑی میں صرف 40 روپے میں کشمیر پہنچتے ہیں۔'

لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد اس ریل سروس کو بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس سے مسلسل ریل بند رہنے کی وجہ سے جموں و کشمیر ریلوے کو اب تک کرڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

کشمیر ریلوے خسارے سے پہلے ہی دوچار ہے کیونکہ یہاں آئے روز حالات کشیدہ رہنے کے نتیجے میں ریل سروس کو معطل کیا جاتا ہے۔ سنہ 2019 میں اگست سے ریل خدمات قریب 8 ماہ بند رہی۔ اس کے بعد دوبارہ سروس کو جنوری 2020 میں شروع کیا گیا تھا۔ تاہم چند ماہ چالو رہنے کے بعد کورونا وائرس لاک ڈاون کے دوران پھر سے ریل خدمات کو معطل کرنا پڑا جس کے بعد سے ریل خدمات اب تک بند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.