ETV Bharat / state

پونچھ: کانگریس کا پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج - پونچھ میں کانگریس کا احتجاج

بازار میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں زبردست کمی کے باوجود بھارت میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، تیل کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے غریب کسانوں کو نقصان ہورہا ہے۔ کسان ڈیزل اور پیٹرول پر منحصر ہے اور اسی طرح قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا تو عام لوگوں کا جینا مشک ہو جائے گا۔'

پونچھ: کانگریس کا پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jul 23, 2020, 10:24 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پونچھ میں یوتھ کانگریس کے صدر ادریس جیلانی اور فیض احمد کی سربراہی میں بس اسٹینڈ پونچھ میں ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی گئی۔

پونچھ: کانگریس کا پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج

یوتھ کانگریس نے ڈیزل اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک ریلی نکالی ہے۔

وہیں کانگریس کارکنان نے کہا کہ بی جے پی حکومت مہنگائی کم کرنے میں نا کام رہی ہے۔ ساتھ ہی جموں ٹول پلازہ لگانے کی مہم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کی مذمت کی۔

کانگریس کارکنان نے کہا کہ کانگریس پارٹی جب بھی اقتدار میں آئے گی سب سے پہلے ٹول کو ختم کرے گی۔ ٹول غریبوں کی جیب کو متاثر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندواڑہ: سڑک کی خستہ حالی پر لوگوں کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی اقتدار سے باہر تھی تو غریبوں کا رہنما کہلاتی تھی اور بڑے دعوے کرتی تھی، یہ دعوے صرف انتخابات تک ہی محدود تھے۔

بازار میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں زبردست کمی کے باوجود بھارت میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، تیل کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے غریب کسانوں کو نقصان ہورہا ہے۔ کسان ڈیزل اور پیٹرول پر منحصر ہے اور اسی طرح قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا تو عام لوگوں کا جینا مشک ہو جائے گا۔'

ایک کورونا وائرس سے عام شہری پریشان ہیں اور اوپر سے بڑھتی مہنگائی سے غریب لوگوں کا جینا مشکل ہو رہا ہے۔ مرکزی حکومت کو بڑھتی مہنگائی پر قابو پانا چاہیے اور ڈیزل۔پیٹرول کی قیمتوں کو کم کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.