جموں کشمیر کے رامبن ضلع کے کانگریس کمیٹی صدر فاروق احمد کٹوچ نے کہا کہ پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر کی قیادت میں ایک وفد کشمیر کے دورے پر جارہا تھا لیکن مرکزی سرکار کے اِشاروں پر لیڈران کو پولیس نے جموں میں نظر بند کردیا۔
انہوں نے حکومتی اقدام کی سخت مذمت کی ہے اور مرکزی سرکار پر جمہوریت کو زک پہنچانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا جس طرح سے سیاسی رہنماؤں کو آئے روز تنگ طلب کیا جاتا ہے اس سے جمہوریت کے دعوؤں کی حقیقت سامنے آتی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ برسراقتدار جماعت نے اپنے سابق ایم ایل ایز اور وزراء کو سرکاری گاڑیاں اور سیکورٹی فراہم کر رکھی ہے جبکہ دوسری جماعتوں سے وابستہ رہنماؤں پر قدغنیں عائد کیا گئیں ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ 'اگر حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ وادی میں حالات سازگار ہے تو سیاسی رہنماؤں پر قدغنیں کیوں عائد کی گئیں ہیں؟
انہوں نے ریاست کے لیفٹننٹ گورنر سے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر میں سبھی سیاسی قیدیوں کو فوراً رہا کیا جائے جن میں ریاست کے سابق وزرائے اعلیٰ سمیت کئی قد آور سیاست دان شامل ہیں۔