ریاست جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما سمت مگوترا کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مگوترا نے کہا کہ ہر برس ماتا ویشنو دیوی کی یاترا نکلتی ہے۔ یہ یاترا کل سے شروع ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس یاترا میں لاکھوں افراد حصہ لیتے ہیں، اس میں شامل ہونے کے لیے ملک کے ہر حصے سے افراد آتے ہیں۔
سمت کا کہنا ہے کہ ماتا کے دربار تک یاترا کرنا مشکل ہے۔ اس یاترا میں ملوں تک فاصلہ پیدل چل کر پورا کرنا پڑتا ہے۔
اس لیے ماتا تک پہنچنے کے لیے ہوائی سفر کی سہولت رکھی گئی ہے۔
اس کے علاوہ متعدد افراد ذاتی ہیلی کاپٹر سے بھی یاترا پر ماتا کا درشن کرنے جاتے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا ہے کہ اس برس عقیدت مندوں سے ہیلی کاپٹر کی پرائیویٹ کمپنی زیادہ کرایا وصول رہی ہے۔ ہر یاتری سے 2250 روپیے لیے جا رہے ہیں۔اس کے علاہ جس آدمی کا وزن 80 کلو سے زیادہ ہے، اس سے 150 روپئے فی شخص لیا جا رہا ہے۔
سمت کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس طرح ہر برس امرناتھ کی یاترا چلتی ہے، اسی طرح ماتا ویشنو دیوی کی بھی یاترا چلتی ہے۔
کسی بھی یہ جگہ یہ قانون نہیں ہے کہ مسافر سے وزن کے حساب سے زیادہ کرایا لیا جائے۔ملکی یا بین الاقوامی سطح پر کسی بھی جگہ ایسا اصول نہیں ہے۔
انہوں نے مرکزی حکومت پر یہ الزام لگایا ہے کہ پرائیویٹ کمپنی مرکزی حکومت سے مل کر اپنا فائدہ اُٹھا رہی ہیں۔
پرائیویٹ کمپنی کی اس جانب داری پر جلد سخت سے سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیا گیا ہے۔
کانگریس کے رہنما سمت مگوترا نے ریاستی حکومت سے پرائیویٹ کمپنی کے ذریعہ جاری اس فرمان کو واپس لینے کو کہا ہے۔