ETV Bharat / state

انڈیا الائنس ملک میں جمہوری نظام کی بحالی کے لیے لڑے گا، جی اے میر - کانگریس ورکنگ کمیٹی

Congress Leader GA Mir Reaction کانگریس ورکنگ کمیٹی(سی ڈبلیو سی) کے ممبر غلام احمد میر نے کہا کہ کانگریس اقتدار میں آنے پر جموں کشمیر کے لیے زمین، وسائل، نوکری اور ثقافتی تحفظات کی بحالی کے لیے لڑے گی۔

انڈیا الائنس ملک میں جمہوری نظام کی بحالی کے لیے لڑے گا:جی اے میر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 4:11 PM IST

انڈیا الائنس ملک میں جمہوری نظام کی بحالی کے لیے لڑے گا:جی اے میر

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں کانگریس ورکنگ کمیٹی(سی ڈبلیو سی) کے ممبر غلام احمد میر نے کہا کہ کانگریس اقتدار میں آنے پر جموں کشمیر کے لیے زمین،وسائل ، نوکری اور ثقافتی تحفظات کی بحالی کے لیے لڑے گی۔

میر نے کہا کہ انڈیا الائنس ملک میں جمہوری سیٹ اپ کی بحالی کے لیے لڑے گا اور یہ این ڈی اے بمقابلہ کانگریس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کل کی انڈیا اتحاد کی میٹنگ بہت اہم تھی کیونکہ سیٹ شیئرنگ اور دیگر پہلوؤں کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کیا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں کشمیر میں بھی ہندوستان کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان جلد ہی اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔

جی اے میر نے ان خبروں کو بھی مسترد کر دیا کہ نتیش کمار نے غصے میں آکر کل کی انڈیا الائنس میٹنگ کو چھوڑ دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار انڈیا الائنس کی تشکیل میں اہم کردار نبھا رہے ہیں اور اس اتحاد کے پیچھے ان کی متفق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ڈی پی پارلیمانی انتخابات اتحاد کے ساتھ لڑنا چاہتی ہے: سرتاج مدنی

کانگریس کے رہنما میر نے مزید کہا کہ اس اتحاد میں ممتا بنرجی اور کھرگی جیسے قدآور لوگ ہیں جو اس اتحاد کے مقصد کو آگے بڑھانے میں بہت مدد گار ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی انڈیا الائنس اتحاد کا ایک ایجنڈا لے کر آئے گا جس میں سیٹ شیئرنگ اور دیگر پہلو شامل ہو سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.