سرینگر:انڈین یوتھ کانگریس کے نیشنل سیکریٹری اعجاز چودھری نے منگل کو جموں و کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔سیکیورٹی انتظامات پر سوال اٹھنے لگا ہے۔Congress Leader Condemned Civilian Killings In Rajori
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے راجوری میں عام لوگوں کی ہلاکت ایک افسوس ناک واقعہ ہے جس کی مذمت جتنی کی جائے اتنی کم ہے۔عام لوگوں کی ہلاکت کی ذمہ داری کون لے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے لئے سماج میں کوئی جگہ نہیں ہے،ہم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
وہیں انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں 5 اگست 2019 کے بعد عام کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے خاصکر عسکریت پسندی کا خاتمہ وہ زمینی سطح پر صحیح ثابت نہیں ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ راجوری کے ڈونگری علاقہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے اتوار کی شام تین مکانوں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ اس حملے میں چار افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ وہیں پیر کے روز اسی علاقہ میں مشتبہ دھماکہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Bajrang Dal, VHP Protest راجوری میں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کا احتجاج
یہ دھماکہ گزشتہ کل فائرنگ کے واقعہ کے متاثرین کے گھر کے قریب ہوا۔ اس دھماکہ میں دو کمسن بچے ہلاک ہوئے تھے۔اس کے علاوہ متعدد کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔ راجوری میں شہری ہلاکتوں کے خلاف ڈوڈہ، بدرواہ ، ٹھاٹھری اور کشتواڑ میں مکمل ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔ سناتھن دھرم سبھا اور مسلم تنظیموں نے منگل کے روز پیر پنچال میں مکمل ہڑتال کی کال دی تھی۔Congress Leader Condemned Civilian Killings In Rajori