ETV Bharat / state

کشمیر کی موجودہ صورتحال پر کانگریس کا تحریک التوا نوٹس

author img

By

Published : Nov 18, 2019, 11:23 AM IST

لوک سبھا کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن کانگریس نے مسئلہ کشمیر اور نظر بند سیاسی رہنماؤں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا۔

کشمیر کی موجودہ صورتحال پر کانگریس کا تحریک التوا نوٹس

کشمیر میں عدم استحکام اور جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کو ختم کرنے کے بعد سیاسی رہنماؤں کو زیر حراست رکھنے پر کانگریس نے لوک سبھا میں تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی دفعہ 370 کو منسوخ اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 5 اگست سے ہی وادی کشمیر میں بندشیں اور قدغنوں کا سلسلہ جاری ہے۔وہیں 5 اگست سے قبل انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کو نظر بند یا زیر حراست رکھا ہیں۔

اس سے قبل نیشنل کانفرنس نے پارٹی کے سربراہ فاروق عبداللہ کی نظربندی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کو ستمبر میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔

نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے کہا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ اجلاس میں فاروق عبداللہ کی شرکت کو یقینی بنانا آئینی ذمہ داری کے تحت ہے۔

Intro:Body:

Congress gives adjournment notice in Lok Sabha over crisis in Kashmir, detentions

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.