تفصیلات کے مطابق ہاجن ناڈ ستورہ کے بالائی علاقے میں بادل پھٹنے کے بعد پانی کا بہاؤ تیز ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے بستی میں داخل ہوا۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ایک اسکولی عمارت جزوی طور تباہ ہوئی۔
اس کے علاوہ گاؤں کی رابطہ سڑک، کھڑی فصلیں اور درجنوں درخت بھی اکھڑ گئے۔
ساتھ ہی بجلی اور پانی کا نظام بھی بری طرح سے درہم برہم ہو گیا۔
اس واقعے کے بعد انتظامیہ کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
عوام سے انتظامیہ سے فوری معاوضہ کی اپیل کی ہے۔