ETV Bharat / state

کولگام میں تصادم، تین عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 11:43 AM IST

Updated : Jul 17, 2020, 12:38 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں آئی ای ڈی ایکسپرٹ ولید ہلاک ہو گیا ہے۔

Clash in Kulgam, Three militants killed
کولگام میں تصادم، تین عسکریت پسند ہلاک

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع کولگام کے ناگنڈ چمر علاقے میں جمعہ کی صبح ہونے والے ایک تصادم میں تین عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ اس تصادم میں جیش محمد عسکری تنظیم کا سرکردہ کمانڈر ولید بھی مارا گیا ہے جو آئی ای ڈی ایکسپرٹ مانا جاتا تھا۔

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ نے بتایا کہ ہلاک شدہ تمام عسکریت پسندوں کا تعلق جیش محمد عسکری تنظیم سے ہے، جس میں آئی ای ڈی بنانے والا ماہر ولید بھی شامل تھا۔ وہ پاکستان سے ہینڈلرز سے براہ راست رابطے میں تھا اور حالیہ دنوں میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے متعدد حملوں کا ذمہ دار تھا۔

ویڈیو

ڈی جی پی نے مزید کہا 'وہ حال ہی میں ہوئے تین - چار تصادم آرائیوں میں فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔'

جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ مہلوک عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے نیز علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔

سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بھی کولگام تصادم میں تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عسکریت پسند مخالف آپریشن جموں وکشمیر پولیس کو عسکریت پسندوں کے متعلق ملنے والی خفیہ اطلاع کی بنا پر شروع کیا گیا تھا۔

سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کولگام کے ناگنڈ چمر علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج کی 9 آر آر اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں جمعے کی صبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی کی ایک مشتبہ عسکریت پسند کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی ابتدائی فائرنگ میں فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کے لیے سری نگر میں واقع فوجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں تین عسکریت پسند مارے گئے۔

Last Updated : Jul 17, 2020, 12:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.