جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ سے پولیس نے عسکری جماعت حزب المجاہدین کے بالائی ورکر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
چند روز قبل ہی فوج نے تنویر احمد ولد جمال الدین کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا ۔
تحقیقات کے دوران اُس نے انکشاف کیا کہ ڈوڈہ میں رقیب عالم عمر 22 سال ولد سراج الدین باشندہ سوانڈا ایچ ایم کے عسکریت پسند ہارون وانی جو جنوری میں فورسسز کے ہاتھوں ہلاک کیا گیا تھا، کے ساتھ وابستہ تھا ۔
اس سلسلے میں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے رقیب کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ۔ پوچھ گچھ کے دوران رقیب نے اعتراف کیا کہ اس نے عسکریت پسندوں کے ہاتھوں دیا ہوا ایک پستول اور ایک وائرلیس سیٹ چھپا رکھا تھا۔
اسے گاؤں شیوہ لے جایا گیا، جہاں سے رقیب عالم کی طرف بتائی گئی جگہ سے ایک پستول اور ایک وائرلیس سیٹ برآمد ہوا ہے ۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔