ای ٹی وی بھارت کو ملی تفصیلات کے مطابق گلزار احمد ڈار ولد عبدل رحیم ڈار عمر 37 سال نزدیکی جنگل میں کام کر رہا تھا جس دوران ایک ریچھ نے مذکرہ شخص پر حملہ کر کے ان کو شدید زخمی کر دیا۔
زخمی شخص کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں بھرتی کرایا گیا جہاں اس کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد مزید علاج ومعالجہ کے لیے ایس ایم ایس ایچ سرینگر ریفر کیا گیا ہے۔
سب ڈسٹرکٹ ترال میں جنگلی جانوروں کا آبادیوں کی طرف کرنے کی متعلق خبریں آیے روز موصول ہو رہی ہیں امیرآباد، ہاری پاریگام اور ہفو نگیین پورہ سے بھی ریچھوں کے موجودگی کی خبریں موصول ہوتی ہیں۔