ETV Bharat / state

شوپیان: 'ہدف' سول سروس کوچنگ کی افتتاحی تقریب - سیول سروسز طلباء

ضلع انتظامیہ شوپیان نے آج گورنمنٹ ڈگری کالج شوپیان میں محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے اشتراک سے 'ہدف' کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا۔

شوپیان"ہدف" سیول سروس کوچنگ کی افتتاحی تقریب

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 11:06 PM IST

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین مہمان خصوصی تھے۔

شوپیان"ہدف" سیول سروس کوچنگ کی افتتاحی تقریب

پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج شوپیان، کالج اسٹاف،اساتذہ اور سول سروس کے خواہش مند طلبا بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 'مفت کوچنگ کے لیے منتخب سول سروس کے خواہشمند لگن کے ساتھ سخت محنت کریں اور بہتر مستقبل کے لیے ان امتحانات کی تیاری کے لیے پوری کوشش کریں۔'

انہوں نے تدریسی اساتذہ پر زور دیا کہ وہ سول سروس امتحانات سے متعلق مواد خواہشمندوں کو فراہم کریں اور انہیں پورے دل سے پڑھائے تاکہ وہ ان امتحانات میں کامیابی حاصل کر پائیں۔

واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ شوپیان نے ڈگری کالج شوپیان میں مقامی خواہشمند سول سروسز طلبا و طالبات کو مفت کوچنگ مہیا کرنے کے لیے اسکریننگ ٹیسٹ کرایا جس میں 400 امیدواروں میں سے 100 امیدواروں نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی اور آج سے کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کی مفت سول سروسز کی کوچنگ کلاسز کا آغاز ہوا جو چھ مہینے تک جاری رہیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.