ETV Bharat / state

لداخ سے چینی فوجی حراست میں لیا گیا - India China tension

لداخ کے چشول سیکٹر سے آج صبح ایک چینی سپاہی کو زیر حراست لیا گیا- یہ سپاہی راستہ بھٹکنے کی وجہ سے بھارتی علاقے میں داخل ہوا تھا- یہ اطلاع وزارت دفاع کے ذرائع نے دی ہے۔

لداخ سے چینی فوجی گرفتار
لداخ سے چینی فوجی گرفتار
author img

By

Published : Jan 9, 2021, 3:54 PM IST

بھارتی فوج نے ہفتے کے روز حقیقی لائن آف کنٹرول (ایل اے سی) کے نزدیک لداخ کے چشول علاقے سے ایک چینی فوجی کو حراست میں لیا ہے- یہ فوجی غلطی سے ایل اے سی عبور کر گیا تھا-

وزارت دفاع میں موجود ذرائع کے مطابق 'لداخ کے چشول سیکٹر سے آج صبح ایک چینی سپاہی کو زیر حراست لیا گیا۔ یہ سپاہی راستہ بھٹکنے کی وجہ سے غلطی سے بھارتی علاقے میں داخل ہوا تھا-'

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اس سپاہی کو آج شام یا کل بارڈر میٹنگ پوائنٹ کے راستے سے واپس بھیجا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام ضروری کارروائی اس وقت جاری ہے۔'

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر کے مہینے میں بھارتی فوج نے لداخ کے دمچوک علاقے سے ایک چینی فوجی جوان کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے پاس سے کئی اہم دستاویز بھی برآمد کیے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.