چین کے ملٹری آن لائن نیوز پورٹل نے چینی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارت نے گزشتہ روز لداخ سے حراست میں لیے گئے چینی فوجی اہلکار کو رہائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پورٹل نیوز کے مطابق ہفتے کے روز چینی بارڈر گارڈ لاپتہ ہوگیا تھا۔
چین کی جانب سے اس واقعے کی بھارت کو اطلاع دینے کے بعد بھارت نے جواب دیا کہ فوجی اہلکار کو ڈھونڈ لیا گیا ہے اور سینیئر افسران کی ہدایت کے مطابق اسے واپس بھیج دیا جائے گا۔
پورٹل نیوز میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام کو چاہئے کہ وہ فوجی اہلکار کو فوری طور پر چین واپس منتقل کریں اور مشترکہ طور پر سرحدی علاقے میں امن و سکون برقرار رکھیں۔
گزشتہ جون میں چین اور بھارت کے مابین کشیدگی کا ماحول بنا ہوا تھا۔ سرحد پر دونوں اطراف سے جھڑپیں بھی ہوئی تھیں جس کے دوران کافی جانی و مالی تقصان ہونے کی خبریں بھی موصول ہوئی تھیں۔