جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس گیتا متل نے پیر کو سرینگر کی سنٹرل جیل میں نئی سہولیات کا افتتاح کیا۔
اطلاع کے مطابق سنٹرل جیل میں جن سہولیات کا افتتاح کیا گیا ہے ان میں انٹرویو بلاک ، خواتین قیدیوں کے لیے علیحدہ کینٹین ، تفریحی ہال ، حجام کی دکان ، بیکری وغیرہ شامل ہیں۔
![چیف جسٹس نے سینٹرل جیل سری نگر میں نئی سہولیات کا افتتاح کیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/8889605_945_8889605_1600745845370.png)
گیتامتل نے جیلوں میں نئی سہولیات فراہم کرنے کا خیر مقدم کیا اور قیدیوں کو جیل میں ان کے مہارت کے حصول سے اپنے وقت کو گزارنے کی ترغیب دی۔
متل نے تقریب کے دوران کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قیدیوں سمیت جیل کے عملے کی کاوشوں کی تعریف کی۔