ETV Bharat / state

SMC Deputy Mayor in Crime Branch Net فرضی نوکریاں دینے کے معاملے میں ڈپٹی میئر کے خلاف چارج شیٹ

سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر پرویز قادری اور دو دیگر دو ملزمان کے خلاف سٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں چارج شیٹ درج کی گئی ہے۔ یہ چارج شیٹ فرضی نوکریاں دینے کے معاملے میں داخل کی گئی۔ Charge Sheet against Parvaiz Qadri

Crime Branch file Chargesheet in fake job scam

author img

By

Published : Nov 6, 2022, 2:29 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر پولیس کے کرائم برانچ نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر پرویز قادری اور دو دیگر دو ملزمان کے خلاف سٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں چارج شیٹ درج کی گئی ہے۔ کرائم برانچ نے جارچ شیٹ میں عدالت کو کہا کہ پرویز قادری، غلام محی الدین میر اور بشیر احمد بھٹ نے کچھ افراد کو محکمہ دیہی ترقی میں فرضی نوکریاں دینے کے عوض پیسے ہڑپ لیے ہیں۔ کرائم برانچ نے چارج شیٹ میں کہا کہ پرویز قادری کے خلاف ایک خاتون اور محکمہ دیہی ترقی کے شکایت کے بعد تحقیقات شروع کی گئی ہیں جس میں پرویز قادری نے خود اقبال جرم کیا کہ انہوں نے فرضی آرڈر دے کر مذکورہ خاتون سے روپیے وصولے تھے۔ Charge Sheet against Deputy Mayor Parvaiz Qadri for giving Fake Jobs

یہ بھی پڑھیں:

فراڈ کے اس کیس میں کرائم برانچ نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات مکمل کرکے عدالت میں چارج شیٹ پیش کی ہے۔ تاہم پرویز قادری نے گرفتاری سے قبل پرنسپل سیشنز جج سرینگر سے ضمانت لے لی ہے تاہم عدالت نے ان کو اس مقدمے کی مزید تحقیقات کے لیے تعاون دینے کی ہدایت دی ہے۔ واضح رہے کہ پرویز قادری سنہ 2020 کے بلدیاتی انتخابات میں سرینگر میونسل کارپوریشن کے خانقاہ مولا وارڈ سے کارپوریٹر منتخب ہوئے تھے۔ وہ نیشنل کانفرنس کے دیرینہ کارکن رہے ہیں اور این سی کے 33 کارپوریٹرز کی حمایت سے ڈپٹی میئر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے سابق ڈپٹی میئر شیخ عمران کو ہرایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.