ETV Bharat / state

کشمیر: ایس ایم ایس سروس بحال ہونے کا امکان - انٹرنیٹ خدمات بدستور معطل رہے

وادیٔ کشمیر میں حکومت ایس ایم ایس سروس کو دوبارہ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ چند علاقوں میں براڈ بینڈ کنکشنز کو بھی بحال کرنے پر غور کر رہی ہے۔

کشمیر: ایس ایم ایس سروس بحال ہونے کا امکان
author img

By

Published : Nov 6, 2019, 8:25 AM IST

اطلاعات کے مطابق براڈ بینڈ کنکشنز خاص طور پر سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور چند ہوٹلز میں بحال کیا جاسکتا ہے لیکن انٹرنیٹ خدمات بدستور معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد وادیٔ کشمیر میں پوسٹ پیڈ موبائل فون سروس بحال ہونے کے بعد انتظامیہ نے ایس ایم ایس سروس کو بند کر دیا تھا۔ وادی کے تمام میڈیا و نجی دفاتر کے انٹرنیٹ کنکشنز بند رکھے گئے ہیں۔ بعض سرکاری دفاتر بشمول ہسپتالوں میں بھی انٹرنیٹ خدمات کو معطل رکھا گیا ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کے سینیئر افسر کے مطابق 'حکومت اب وادی میں ایس ایم ایس سروسز کو دوبارہ بحال کرنے پر غور کر رہا ہے۔ براڈ بینڈ کنکشنز کو بحال کرنے کا وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے۔'

گذشتہ روز نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر سے متعلق جائزہ میٹنگ طلب کی جس میں داخلہ سکریٹری، جموں و کشمیر چیف سکریٹری اور ڈی جی پی نے شرکت کی تھی۔ اس میٹنگ میں وادیٔ کشمیر میں مواصلاتی نظام پر عائد پابندیوں میں نرمی کرنے کا منصوبہ ہے۔

بتادیں کہ 5 اگست جس روز مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کو آئین ہند کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات منسوخ کیے اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام والے علاقوں میں منقسم کیا، اس سے ایک روز قبل یعنی 4 اگست کو ریاست بھر میں موبائل فون و انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی تھیں۔

Intro:Body:

Centre plans to relax curbs, restart SMS services in kashmir valley

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.