مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ ایک ایڈوائزری کے مطابق، کیبل ٹی وی آپریٹرز کو کیبل ٹی وی قواعد کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ یہ وزارت کے نوٹس میں آیا ہے کہ چند نجی چینلز جن کی اس وزارت کے ذریعہ اجازت نہیں ہے، چند کیبل آپریٹرز اپنے نیٹ ورکس پر اسے براڈکاسٹ کر رہیں ہیں۔ یہ پروگرام کوڈ کے تحت کیبل ٹی وی رولز کے تحت سب رولز کی واضح خلاف ورزی ہے اور اس پر فوری طور پر کارروائی کی ضرورت ہے۔
اس ایڈوائزری پر وزارت اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سکریٹری وکرم سہے کے دستخط کئے ہیں ۔
انہوں نے کیبل ٹی وی آپریٹرز کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو وہ لائسنس واپس لینے اور سازو سامان ضبط کرنے سمیت سزا یافتہ کارروائی کا سامنا کرسکتے ہیں۔
بتادیں کہ وکرم سہے حال ہی میں کیبل ٹی وی آپریٹرز سے ملنے سرینگر گئے تھے۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370کو منسوخ کرنے کے نتیجے میں ٹیلی ویژن خدمات پر پابندی کے بعد کیبل ٹی وی آپریٹرز کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بعد ازاں 20 اگست کو نشریات سے متعلق لاک ڈاؤن کو ختم کردیا گیا۔