ETV Bharat / state

اریگیشن ڈپارٹمنٹ کے عارضی ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 6:23 PM IST

اریگیشن ڈپارٹمنٹ کے کیجوئل لیبرز نے سمبل سونا واری میں احتجاج کرتے ہوئے کم سے کم ویجز ایکٹ کا اطلاق اور نوکریوں کی مستقلی کا مطالبہ کیا۔

محکمہ اِرگیشن کے عارضی ملازمین کا احتجاج

محکمہ اریگیشن کے ساتھ بطور کیجوئل لیبر کام کر رہے درجنوں عارضی ملازمین نے ضلع بانڈی پورہ کے شادی پورہ سمبل علاقے میں اپنے مطالبات کے حق میں زور دار احتجاج کیا۔

سب ڈویژن سمبل میں عارضی ملازمین نے احتجاجی مارچ کرتے ہوئے واجب الادا تنخواہوں کا مطالبہ کیا جبکہ مظاہرین منیمم ویجز ایکٹ(کم سے کم مشاہرہ)ایکٹ کے اطلاق کا بھی مطالبہ کررہے تھے۔

دوران احتجاج کیجوئل لیبرز نے کہا کہ ہم محکمہ کے ساتھ گزشتہ پانچ برسوں سے کام کر رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک انہیں مستقل نہیں کیا گیا۔

احتجاجی ملازمین اپنی نوکری کو بھی مستقل کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے جبکہ تنخواہوں کی واگزاری کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے ایل جی مرمو سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ عارضی ملازمین کو انصاف دلانے کے لئے اقدامات اُٹھائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.