ضلع پلوامہ کے دو دیہات میں محاصرہ - بھاری نفری تعینات
فوج نے آج شام جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دو علاقوں جن میں رہمو اور مترگام میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔
![ضلع پلوامہ کے دو دیہات میں محاصرہ ضلع پلوامہ کے دو دیہات میں محاصرہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7345988-1099-7345988-1590426497239.jpg?imwidth=3840)
ضلع پلوامہ کے دو دیہات میں محاصرہ
سرکاری ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع ملنے کے بعد مشترکہ فورسز جن میں 53 راشٹریہ رائفلز ، مقامی پولیس کا خصوصی آپریشن گروپ اور نیم فوجی دستہ سی آر پی ایف کے 183 بٹالین کے اہلکاروں نے ان علاقوں کا محصرے کیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی گئی ہے اور گاوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ان علاقوں میں فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے تاہم ابھی تک عسکریت پسندوں سے کوئی رابطہ قائم نہیں ہوا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دو دن پہلے فوج نے فرسہ پورہ پلوامہ میں ایک زیر زمین عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگا کر اسے تباہ کردیا ہے۔وہی کچھ روز قبل بیلو پلوامہ میں بھی فوج نے عسکریت پسندوں کی ایک خفیہ ٹھکانہ تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔