اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی پناہ گاہوں کے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے چھول گام علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کر دی۔
تلاشی کارروائی کے دوران شہنواز احمد ایتو کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی شروع کردی۔ سیکیورٹی فورسز نے وہاں ان کے مکان میں نئے تعیمر شُدہ حمام (گرمی دینے والا کمرہ) کو دیکھا اور اہل خانہ کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ان کی گرفتاری کے بعد ساتھ ہی علاقے کا محاصرہ ختم کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سرچ آپریش میں ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا۔
علاقے کے لوگوں نے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہوا میں فائرنگ بھی کی۔
اُدھر دمحال ہانجی پورہ کے باغبل اور دیوسر کے اکہال کولشن میں بھی محاصرہ شروع کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودی کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کی۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو خاردار تاروں سے سیل کر دیا ہے
آخری اطلاع ملنے تک دونوں علاقوں میں محاصرہ جاری ہے۔