جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محمکہ کھیل کی جانب سے یوٹی سطح پر کیرم بورڈ ٹورنا منٹ کا اہتمام Carrom Board Tournament organized in Pulwama کیا گیا ہے جس میں جموں وکشمیر کے 17 سے 19 سال کے بچے کثیر تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس چیمپئن شپ کا افتتاح محمکہ کھیل کود کے افسر سعید نورالحق نے کیا تاہم ان کے ہمراہ محمکہ کھیل کود کے دیگر افسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کھلاڑی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ پہلی بار کشمیر آئے ہیں یہاں آکر ہمیں کافی اچھا لگا رہا ہے، یہاں کا ماحول کے ساتھ ساتھ لوگ بھی بہت اچھے ہیں۔
ضلع پلوامہ کے نوجوان کھیل کے تمام شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے نوجوان ملکی سطح پر کھیل کے دیگر مقابلوں میں حصہ لے کر وادی کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کا نام روشن کررہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر پلوامہ محمکہ کھیل نے یہ چیمپیئن شپ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا ہم کوشش کریں گے کہ یہاں سے جیت کے جائے اور کھیل کود کے لئے یہاں محول اچھا ہیں۔