شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے نولاری پٹن علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے نولاری علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔جبکہ کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک تلاشی مہم کا سلسلہ جاری تھا۔